منگلورو:25؍جون(ایس اؤ نیوز)دکشن کنڑا ضلع میں روزانہ کورونا کے زیادہ ٹسٹ کئے جارہےہیں جس کی وجہ سے ہمارے ہاں پوزیٹیو زیادہ نظر آرہے ہیں ، جب کہ پوزیٹی ویٹی ریٹ کم ہے۔ دو ہفتے پہلے پوزیٹی ویٹی ریٹ 16-17فی صد تھا تو اب گھٹ کر 6-7فی صد ہے۔ ہر روز 9-10ہزار ٹیسٹ ہوتےہیں ظاہر بات ہے جب ٹیسٹ زیادہ ہونگے تو پوزیٹیو بھی آئیں گے۔ جب کہ ٹیسٹ کے مقابلے ہمارا پوزیٹی ویٹی ریٹ کم ہے۔ دکشن کنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجیندر کے وی نے ان خیالا ت کا اظہار کیا۔
ڈی سی نے ضلع میں اموات کی شرح ہورہی تشویش کے متعلق کہا کہ حکومتی سطح پر ٹیبل میں کئے گئے بدلاؤ کی وجہ سے ہمارے ہاں زیادہ اموات کی تعداد بتائی جارہی ہے ۔ دراصل عوام کو معلوم ہونا چاہئے کہ ضلع کی طرف سے جو اموات کی تعداد درج ہوتی ہے وہ اسپتال میں داخل ہونے کے بعد بیڈ حاصل کی جاتی ہےتو وہ حکومتی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہوجاتاہے اگر اس کی موت ہوتی ہے تو اسپتال والے اسی ویب سائٹ پراس کی موت کو درج کرتےہیں جس کی بنیاد پر اموات کی تعداد بتائی جاتی ہے۔ جب کہ مرنے والوں میں ضلع، بیرونی ضلع اور پڑوسی ریاستوں کے لوگ بھی ہوتےہیں۔ اب کل کی ہی بات لیجئے ، ضلع میں 14اموات ہوئی ہیں اس میں صرف 7افراد کا تعلق ہمارے ضلع سے ہے بقیہ8 جو مرنے والے لوگ ہیں وہ بیرونی ضلع اور بیرونی ریاستوں کے ہیں۔ کوئی تشویش کی بات نہیں ہے مرحلہ وار پوزیٹی ویٹی ریٹ میں ، کورونا سے متاثر ہونےو الوں میں اور اموات کی شرح میں کمی ہورہی ہے۔ البتہ عوام کو چاہئے کہ وہ کوئی ڈھیل نہ برتیں بلکہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہی رہیں۔
ڈی سی نے بتایاکہ ضلع میں کہیں بھی ، کسی بھی اسپتال میں بیڈ، آکسیجن ، وینٹی لیٹر،دوائی جیسی سہولیات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ جو اموات ہورہی ہیں وہ کسی کمی یا خامی کی وجہ سے نہیں ۔ عوام کو چاہئےکہ وہ مرض کا ابتداء میں ہی علاج شروع کریں، جانچ کرائیں، کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ عوام اس طرف توجہ دیں تو بہت جلد حالات معمول پر لوٹنے کی امید جتائی ۔